بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بدھ کی شام کو ایف سی کی چوکی پر مسلح افراد کی طرف سے دستی بمب سے حملہ کیا گیا ۔
علاقاءی ذرائع کے مطابق گذشتہ شام تقریباًسات بجے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسزایف سی کی چوکی پر حملہ کیا جس کے بعدحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
حملے کے بعد پولیس و دوسرے فورسز کی طرف سے علاقے میں ناکہ بندی کی گئی ۔
خیال رہے کہ ضلع پنجگور میں ایک طویل عرصے سے بلوچ آزادی پسند تنظیمیں مختلف طریقوں سے فورسز پر حملہ کرتے رہے ہیں ۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔