کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باراتیوں کی منی ویگن حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں2 بچے ہلاک جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق بروز بدھ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تاریکی ایریا میں نغاڑ سوراب سے خضدار جانے والی باراتیوں کے منی ویگن ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہو گئے جبکہ 18 باراتی زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کا بتایا جارہاہے۔
ٹریفک حادثہ میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے پولیس فورس کے جوان ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیدی گئی اور ہلاک ہونے دونوں بچوں کا تعلق گدر بتایا جاتا ہے۔