پاکستان کے صوبہ سندھ کے ہائی کورٹ نے لاپتا افرد کی بازیابی سے متعلق کیس میں لاپتا افراد کو ڈھونڈنے کے لئے ماڈرن ڈیواسسز اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس ابھی تک روایتی طریقوں سے لاپتا افراد کو تلاش کر رہی ہے لاپتا افراد کو ڈھونڈنے کے لئے ماڈرن ڈیواسسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف دیا کہ لاپتا ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں ۔
لاپتا افراد میں غفور ،شاہد،صابر،وسیم،نسیم،خرم اور دیگر شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے جہانگیر جیل میں قید ہیں۔
عدالت نے جہانگیر کے لاپتا ہونے کی درخواست نمٹاتے ہوئے مزید درخواستوں کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔