بنگلہ دیش میں ریل حادثے میں 17 افرادہلاک ، 100 سے زائد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: روئٹرز

بنگلہ دیش میں دو ریلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 17 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریل حادثہ مشرقی شہر بھیراب میں پیش آیا جہاں ایک مال گاڑی مخالف سمت سے آنے والی مسافر ریل سے ٹکرائی۔

دارالحکومت ڈھاکا سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر بھیراب میں تعینات حکومتی عہدیدار صادق الرحمٰن نے بتایا کہ ہم نے 17 سے زائد لاشیں نکالی ہیں، 100 سے زائد زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، امدادی کارکنوں نے بتایا کہ انہیں حادثے کی شکار بوگیوں کے نیچے دبی ہوئی لاشیں نظر آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی ریل کرینز کے ساتھ جائے وقوع کی طرف جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کو 4 بجے کے قریب حادثے کی اطلاع ملتے ہیں شہری اور رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے۔

Share This Article
Leave a Comment