بارکھان ،کوئٹہ و چمن میں روڈ حادثات وچاقو حملے سے 10 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان ،کوئٹہ و چمن میںروڈحادثات وچاقوحملےسے 10 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

بارکھان میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افرادہلاک جبکہ 8افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق بارکھان کے علاقے راڑاشم سراٹی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ، جبکہ 7 سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ ژوپ شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق مطابق کوئٹہ ژوپ شاہراہ سردار وزیر کراس پر مسافر بس نے اور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی کو ٹکر ماری جس سے گاڈی حادثہ کا شکار ہوئی۔

حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دریں اثناکوئٹہ میںسمنگلی روڈ پر ایک اورٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کوئٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر سر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں اسرار نامی شخص ہلاک ہوگیا ۔

ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

مزید کاروائی جاری ہے ۔

علاوہ ازیں چمن میںچاقو حملے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن سوئی کاریز میں معمولی تنازعہ پر لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے تین افراد سیف اللہ ، عزیز اللہ اورکابل ولد لال محمد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کابل ولد لال محمد جاں بحق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعہ کی تحقیقات لیویز کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment