بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نوشکی اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے 3 خواتین پر خود کار اسلحہ سے فائرنگ کی۔
فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئیں۔
زخمی خواتین کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
خواتین پر فائرنگ کے واقعے کیخلاف ورثانے ہزار گنجی چورنگی روڈ کو بلاک کر کے شدیداحتجاج کرنا شروع کردیا۔
متاثرہ خاندان کے ورثاء کی جانب سے ہزار گنجی چورنگی کو احتجاجاً بلاک کرنے پر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔