ٹانک سے لیڈی ورکر سمیت پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے 4 اہلکار اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں لیڈی ورکر سمیت پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے 4 اہلکار اغوا ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ٹانک میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کے 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ کے مطابق انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کڑی عمر خان جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے لیڈ ی ورکر سمیت ٹیم کو اغوا کرلیا۔

انہوں نے بتایاکہ مانیٹرنگ ٹیم بغیر سکیورٹی کے کڑی عمر خان گئی تھی۔

ڈی پی او کاکہنا تھاکہ مغویو ں کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment