تربت میں فائرنگ و روڈ حادثہ ، 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

تربت کے علاقہ بہمن میں نماز عشاء کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عزیز پلی ولد ملا موسیٰ سکنہ بہمن کے نام سے ہوگئی۔

پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور جائے وقوعہ جاکر تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تربت میں ایک ٹریفک حادثے میں3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ہوشاپ سے تربت شادی کی تقریب میں آتے ہوئے زمیاد گاڑی الٹنے سے 3 افرادہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت ہوشاب سے تربت آتے ہوئے ایک زمیاد گاڑی سامی پل پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں عورتیں اوربچے سوار تھیں جو ایک شادی میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک افراد کی شناخت رحیم ولد امیربخش،شاہ بخش ولدحاتم اوراورنورداد ولد وزیر کے ناموں  سے ہوگئی جبکہ زخمیوں میں جلیل ولد اختر، رگام ولد جمعہ، شے نور ولد چارشمبے، عابد ولدحامد، سعید ولدچارشمبے اورشاہ جہان ولد حاتم شامل ہیں ۔

زخمیوں کو فوری طورپرتربت ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ہلاک ہونے والے میٹرک اور انٹر کے طلباء بتائے جاتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment