بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دازی بونستان کے مکینوں نے بجلی کے ٹرانسفارمرکے لنک اتارنے کے خلاف سی پیک شاہراہ این اے 85 کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔
شاہراہ کی بندش سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں، مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
پنجگور دازی بونستان کے مکینوں نے کیسکو کی جانب سے بجلی کے ٹرانسفارمر کے لنک اتارنے کے خلاف احتجاج کیا اور مکران کی قومی شاہراہ سی پیک کو سرساں ڈکے کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
جس کی وجہ سے تربت ، گوادر، پنجگور اور کوئٹہ آنے جانے والی ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
احتجاجی مظاہرین کی قیادت یونین کونسل دازی بونستان کے چیئرمین محمد یعقوب بلوچ اور وائس چیئرمین حافظ امین جان کررہے ہیں۔ کئی گھنٹوں تک احتجاج کی وجہ سے سی پیک روڈ ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے بند رہا۔