سندھ میں ایس ایچ او، 5 اہلکاروں اور بیٹے سمیت اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خانپور کے کچے کے علاقے میں واقع کوٹ شاہو تھانے پر بدھ کی علی الصبح مسلح افراد نے حملہ کرکے ایس ایچ او کو 5 اہلکاروں اور بیٹےسمیت اغوا کرلیا ہے ۔

پاکستانی میڈیانے دعویٰ کیا ہے یہ حملہ بدھانی جتوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد مسلح افراد نے کیا ہے ۔

حکام نے اہلکاروں کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ علاقے سے آنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افرادنے عمارت میں گھسنے سے قبل تھانے کو گھیرے میں لیا۔

مغوی اہلکاروں میں ایس ایچ او محبوب بروہی، ان کا زیر تربیت پولیس اہلکار بیٹا محمد علی، ہیڈ محرر نعیم گوپانگ، اہلکار جان محمد بکھرانی اور ایاز کمبھر شامل ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اغوا کار اہلکاروں کو شکارپور کے علاقے کوٹ شاہو سے ملحقہ کچے کے علاقے لے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment