بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے پاکستانی صحافیوں کی بیٹھک سے انٹرویو کی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
مسٹرanwaar_kakar پاکستان بھی ایک غاصب ملک ہے جس نے 1948 میں اپنے خالق برطانیہ کے ایما پر آزاد بلوچستان پر سازش و طاقت سےجبری قبضہ کیا، تب سے وقفے وقفےسےمقبوضہ بلوچستان میں فوج کشی کرکے بلوچوں کی نسل کشی کرتا آرہا ہے۔ محض گزشتہ 20 سال میں پاکستان نے ہزاروں بلوچ لاپتہ و قتل کیاہے۔
یاد رہے کہ رحیم بلوچ ایڈووکیٹاکثر وبیشتر پاکستانی سیاستدان و عسکری اسٹیبلشمنٹ سمیت بلوچستان پر جاری ریاستی کارروائیوں پر سوشل میڈیا پر اپنے رائے کا ظہار کرتے رہتے ہیں۔