منحرف سرمچار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے منحرف سرمچار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع آواران میں سرمچاروں نے ریاستی مخبر نذیر کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ نذیر چگور عرف رحمین نے 20 جون دو ہزار اٹھارہ ساتھی سرمچار امیر بخش کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ قومی آزادی کی جد و جہد میں ایسے منحرف افراد کو سزا ضرور ملے گی۔
میجر گہرام نے بلوچ قوم سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے دور رہیں سرمچار انکو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ نذیر چگور عرف رحمین نے آواران پاھو میں گل محمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور اسی دن شام کو نذیر عرف رحمین نے آواران چیدگی میں ایک اور عام شخص دلمراد المعروف دلو پر حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔عام لوگوں کو بلا وجہ نشانہ بنانے پر تنظیم نے اسے جوابدہی کیلئے کیمپ بلایا۔ اس دوران پیغام رسانی کیلئے جانے والے سرمچار امیر بخش عرف میران اور اس کے ساتھی پر نذیر چگور نے فائرنگ کی جس سے امیر بخش شہید ہوگئے اور نذیر چگور نے پاکستانی آرمی کیمپ جاکر سرنڈر کرکے پناہ لے لی تھی۔ آج دو سال بعد اسے اپنے گناہوں کی سزا دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment