بلوچستان کے علاقے وڈھ ، تربت اورسبی میں فائرنگ اورروڈحادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
وڈھ میں کشیدگی کاسلسلہ جاری ہے ، فریقین مابین فائرنگ سے مزید ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 12 سالہ نادر ولد فیض محمد لانگو کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق 12 سالہ نادر لانگو معمول کے مطابق اپنی بھیڑ بکریاں چرا رہا تھے کہ ایک اندھی گولی اس کی گردن میںلگی۔
گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے بعدازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
وڈھ میں ریاستی سرپرستی میں گزشتہ چار ماہ سے کشیدگی جاری ہے ۔اس طرح کے افسوس ناک واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے مند میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب مند کے علاقہ گیاب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ملا بہادر ولد بشیر احمد نامی شخص کو ہلاک کردیا۔
علاوہ ازیں جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والے ویگن سبی بائی پاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی افراد کو سبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔