نال میں مسافر بس کو حادثہ ،2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نال میں کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں2 مسافر ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس ہڑمبو چڑھائی کے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کے بعدبس میں تاحال متعدد لوگ پھنسے ہوئے ہیں ، جنہیں نکالنے کیلئے انتظامیہ کے جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت مختار اور خدارحیم ساکنان پنجگور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment