غزہ و اسرائیل میں جنگ جاری ،دونوں جانب 800 سے زائدافراد ہلاک

0
95

غزہ و اسرائیل میں جنگ جاری ہے ۔اب کی اطلاعات کے مطابق دونوں جانب 800سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اسرائیلی وفلسطینی خواتین و بچے سمیت فوجی و حماس کے کارکنان شامل ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی کی جوابی فضائی کارروائی میں 121 بچوں سمیت 1,788 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں 250 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔لیکن عرب میڈیا کے مطابق 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں فوجی وعام شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل اس وقت طویل اور مشکل جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بچوں، خواتین، عام شہریوں اور فوجیوں سمیت درجنوں اسرائیلیوں کو حماس نے یرغمال بنا کر غزہ منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر جوابی حملوں سے متعلق شہریوں کو خبردار کیا ہے اور انھیں محفوظ جگہوں اور پناہ گاہوں کا رخ کرنے کا کہا ہے۔

اس وقت جنوبی اسرائیل میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق رات کو بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کیے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کے لیے بجلی کنکشن کاٹنے، فیول اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو معطل کرنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایران میں حماس کے حملوں کے بعد جشن منایا گیا ہے۔

حماس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ایران نے اس حملے کی حمایت کی ہے۔ سعودی عرب نے فوری طور پر کشیدگی کو روکنے پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے عام شہریوں اور فوجیوں کی بڑی تعداد کو اپنی حراست میں لے رکھا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں بچے، خواتین، معمر اور معذور بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ان اسرائیلیوں میں سے کچھ ابھی زندہ ہیں اور کچھ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس وقت آن لائن متعدد ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں حماس کی حراست میں ان شہریوں اور فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here