پنجگور ، کوئٹہ و ژوب میں دھماکے وفائرنگ سے 2 فراد ہلاک

0
107

بلوچستان کے علاقے پنجگور ، کوئٹہ اور ژوب میں دھماکے ،فائرنگ وروڈحادثات سےخاتون سمیت 2افراد ہلاک جبکہ ایک کی ملبے تلے پھسنے کی اطلاعات ہیں۔

پنجگور کے علاقے عیسیٰ کہن زنگی میں گذشتہ شب ایک گھر میں دھماکہ ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے متاثرہ مکان ریٹائرڈ پولیس سرکاری ملازم کی ہے ،دھماکے سے مکان زمین بوس ہوگئی ہے جس میں ایک شخص کے ملبے تلے دبنے کی بھی اطلاع ہے۔

پولیس اور دیگر اداروں نے جائے وقوع سے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکھٹے کردیئے ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ دھماکہ کی نوعیت اور اسباب کیا ہیں۔

اس حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سعید آباد میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے نو جوان کی شناخت 18 سالہ نومحمد رضا ولد حسن علی ہزارہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

دریں اثنا ضلع ژوب میں کوئٹہ روڈ پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالی لوکل گاڑی تیز رفتاری کے باعث تورہ خلہ کراس کے قریب الٹ گئی جس میں ایک خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمیہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here