بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے ایک مبینہ مقابلے میں 2 مشتبہ افرادکی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد کے مارےگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق مشتبہ افراد کوئٹہ میں تخریب کاری کے منصوبے سے داخل ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانیوالے مشتبہ افراد کا ایک تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
دعوے میں مزید کہا گیا کہ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور 3 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔
لاشیں شناخت کےلئے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
واضع رہے کہ ماضی میں سی ٹی ڈی کی جعلی مقابلوں میں ہلاک افراد کی شناخت لاپتہ افرادکے طور پر کی جاچکی ہے لیکن بلوچستان مکمل طور پر پاکستان آرمی کے کنٹرول میں اورکسی قسم کی کوئی قوانین کا اطلاق نہیں اسی لئے مذکورہ قوتیں بلا روک ٹوک اور قانون سے بالاتر اپنی جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔