جوہری تجربے پر پابندی منسوخ ہو سکتی ہے، روسی صدر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو کہا کہ روس نے ایک تجرباتی جوہری کروز میزائل کا کامیابی سے تجربہ کرلیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کی پارلیمنٹ جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کی اپنی توثیق کو منسوخ کر سکتی ہے۔

خارجہ پالیسی کے ماہرین کے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے اعلان کیا کہ روس نے "بیورفنسک کروز میزائل” اور بھاری بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل، سرمت کی تیاری کو موثر طریقے سے مکمل کر لیا ہے اور وہ اس کی پروڈکشن پر کام شروع کرے گا۔

انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ، ہم نے جوہری توانائی کے گلوبل رینج کے کروز میزائل، بیورفنسک کا آخری کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ ان کا بیان بیورفنسک کے کامیاب تجربے کا پہلا اعلان تھا۔

پوٹن نے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ نے 1996 کے جوہری توانائی کے تجربے پر جامع پابندی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں لیکن اس کی توثیق نہیں کی ہے ۔ جب کہ روس نے اس پردستخط بھی کیے ہیں اور توثیق بھی۔

انہوں نےزور دے کر کہا کہ روس بھی وہی موقف اپنا سکتا ہے جو واشنگٹن نے اپنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی طور پر ، ہم اس توثیق کو منسوخ کر سکتے ہیں۔

ماسکو نے سوویت یونین ٹوٹنے سے ایک سال پہلے 1990 میں جوہری ہتھیار کا آخری تجربہ کیا تھا ۔ اس نے 2000 میں جوہری تجربات پر عالمی پابندی کے معاہدے کی توثیق کی تھی ۔

پوٹن نےکہا کہ اگرچہ کچھ ماہرین نےجوہری تجربات انجام دینے کی ضرورت پر بات کی ہے تاہم انہوں نےخود ابھی تک اس معاملے پر کوئی رائےقائم نہیں کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک یہ کہنے کےلیےتیار نہیں ہوا ہوں کہ آیا ہمارےلیے تجربات کرنا ضروری ہے یا نہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment