بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں چاغی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چاغی میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے چاغی کے ڈرم بازار میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ چاغی جہاں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے بلوچ قوم کے فرزندوں کو جوہری تابکاریوں کے اثرات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وہاں کے وسائل کی لوٹ مار جاری رکھی ہوئی ہے، ہم چاغی سمیت پورے بلوچستان میں لوٹ کھسوٹ میں مصروف ملکوں اور کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی ضمانت پر اپنی جان و مال کو داؤ پر نہ لگائیں۔ بلوچ قوم حالت جنگ میں ہے اور بلوچستان میں بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں۔
ترجمان کا کہناتھا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔