مستونگ خودکش حملے میں ملوث 8 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

0
133

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونیوالی دھماکے کی سہولت کاری کے شعبہ میں 8مشتبہ افراد کوگرفتار کرنے کا دعویی کیا جارہا ہے۔

مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلادالنبی کے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

سکیورٹی اداروں کے ساتھ مختلف آپریشنز کے دوران واقعہ میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیاہے کہ خود کش حملہ آور کا کوئی ڈیٹا، ڈی این اے اور فرانزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی تاہم رزلٹ میں کچھ وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ دھماکے میں پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 62 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے، 10 سے 15 کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here