پاکستان میں انسانی حقوق کارکنان وتنظیموں کوحکومتی دھمکیوں و انتقام کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی طرف سے پیش کردہ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ان 40 ممالک میں شامل ہے، جہاں 220 افراد اور انسانی حقوق کی 25 سے زائد تنظیموں کو اقوام متحدہ سے تعاون کرنے پر دھمکیوں اور انتقام کا سامنا ہے۔

یہ رپورٹ جینیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے چھ اکتوبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں پیش کی گئی۔

اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون، اس کے نمائندے اور انسانی حقوق کے شعبے میں اس کے طریقہ کار نامی اس رپورٹ میں مئی 2022 سے لے کر 30 اپریل 2023 تک کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے کارکنان کی نگرانی کو بڑھایا گیا جبکہ ان کے خلاف قانونی اقدامات بھی کیے گئے اور سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ کچھ کارکنان کو سزائیں بھی دی گئیں۔

انسانی حقوق کے کارکنان نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہےجبکہ حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment