بلوچستان کے علاقے مستون میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔
ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی نے واقعہ سے متعلق کہا کہ مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہوٹل میں بیٹھے جمیل نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔
نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
دوسری جانب حب کے قریب ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
نعشیں کراچی اسپتال منتقل کردی گئیں ۔
اس حوالے سے چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز حب کے قریب ناردرن بائی بائیکو پمپ سے متصل ایک ٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔
نعشوں کو چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک کی شناخت 27سالہ عبدالقیوم ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی جبکہ ایک شخص کی شناخت نہ ہو سکی ۔
دریں اثناسبی میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سبی میں راجہ موندرانی کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے۔