میانوالی: ٹی ٹی پی کا پاکستانی فورسزپرحملہ، ایک اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس کے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے میں ایک اہلکارہلاک ہوگیا۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیاگیا گزشتہ شب تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر 12 سے 15 مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حملے میں ایک اہلکار سمیت 2 حملہ آورہلاک ہوگئے اور متعدد حملہ آور زخمی ہوگئے۔

بیان کےمیں کہا گیا ہے کہ آپریشن آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اختتام پذیر ہوا ۔

بیان کے مطابق ایک جامع ڈیٹا بیس اور مقامی انٹیلی جنس کی مدد سےحملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت زبیر نواز کے طور پر ہوئی جو کہ لکی مروت میں ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ کے امیر ارشد نواز کا بھائی تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment