بلوچستان کے علاقے لورالائی اور خضدار میں گولی لگنے اور روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔
لورالائی میں اتفا قیہ گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
لورالائی میں فرحت خان نا می شخص پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔
لاش کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کاروائی جا ری ہے ۔
دوسری جانب خضدار میں ٹریکٹر حادثے کا شکارہوگئی جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
خضدار کے علاقہ فیروزآباد سی پیک روڈ پر لیویز چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوگیاجس سے ایک شخص ہلاک ، ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ہلاک اور زخمی کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔