ڈیرہ بگٹی: بی ایل ٹی نے 4 افراد مغویوں کورہا کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 8 ستمبر کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے گرفتارچار افراد کو تحقیقات کے بعد آج رہا کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ چار لوگوں کی مکمل چھان بین کی گئی اور ایسا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا جن کی وجہ سے وہ قابل قتل ہو۔

میران بلوچ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ قبیلے کے عمائدین کی اس ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی ریاستی مشینری کا حصہ نہیں ہونگے۔

واضع رہے کہ بی ایل ٹی نے مذکورہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد میڈیا کوبیان جاری کیا تھا کہ وہ فٹبال کھلاڑی نہیں کہ بلکہ آئی ایس آئی کے اہلکار ہیں ۔جس کے بعدپاکستان آرمی نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے نام پر جارحیت کی جس سے کئی لوگ مارے گئے متعددکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا گیاجو ہنوز لاپتہ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment