خیبر پختونخوا: تھانے کے اندر دھماکا، 2 افرادہلاک، 40 ملبے تلے دب گئے

0
167

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو کے دوآبہ تھانے میں واقع ایک مسجد کے اندر دھماکے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئی۔

ہنگو اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شابراز خان کے مطابق دھماکا خطبہ جمعہ کے دوران ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں جب کہ عوام نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بھاری مشینری طلب کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ہنگو نثار احمد نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 30 سے 40 افراد دبے ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here