بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،ان کابھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سا بق وفاقی وزیر فرخ حبیب،ان کابھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔