بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے میں پاکستانی فوج نے نیوکاہان میں جارحیت دوران 4بلوچ نوجوان لاپتہ کردیئے ۔
اطلاعات کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں نے علی الصبح نیوکاہان پر جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے کا محاصرہ کیا ہے اور نقل و حمل پر سختی سے پابندی لگاکر گھر گھر فرد فرد کا چیکنگ کیا جارہا ہے۔
فورسز اور خفیہ اداروں نے بڑی نفری اور متعدد گاڑیوں کیساتھ علی الصبح کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان پر جارحیت کرتے ہوئے چار بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کردیا ۔
لاپتہ ہونے والے افراد میں سے تین کی شناخت اسلم مری ولد فیض محمد مری خالق مری ولد جمعہ خان مری لیاقت مری ولد دوز محمد مری کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک اور بلوچ نوجوان کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے ۔
فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگاکر اندر اور باہر جانے کے راستوں کو بند کیا ہوا ہے اور گھر گھر اور فرد فرد کا کڑی چیکنگ کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ، لوگوں کے گھروں میں زبردستی گھس کر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے لوگوں کو زد وکوب کیا جارہا ہے، تنگ کیا جارہا ہے اور ان کی شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور دیگر لوازمات کے متعلق پوچھ گچھ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ فورسز اور خفیہ اداروں نے اس سے پہلے چھاپے کے نام پر کئی بار جارحیت کی ہے، لوگوں کے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر مری قبائل کے نوجوانوں اور عمر رسیدہ لوگوں کو اٹھاکر اپنے عقوبت خانوں میں بند کردیا ہے اور آج صبح کی جارحیت اس تسلسل کی ایک کڑی ہے۔