کوئٹہ : نیوکاہان میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کی جارحیت، علاقے کا محاصرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستانب کے دارلحکومت کوئٹہسے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے علی الصبح نیوکاہان پر جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے کا محاصرہ کیا ہے اور نقل و حمل پر سختی سے پابندی لگاکر گھر گھر فرد فرد کا چیکنگ کیا جارہا ہے۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں نے بڑی نفری اور متعدد گاڑیوں کیساتھ علی الصبح کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان پر جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگاکر اندر اور باہر جانے کے راستوں کو بند کیا ہوا ہے اور گھر گھر اور فرد فرد کا کڑی چیکنگ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ فورسز لوگوں کے گھروں میں زبردستی گھس کر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے لوگوں کو زد وکوب اور ہراساں کر رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کا بتاتے ہیں کہ فورسزعلاقہ مکینوں کی شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے متعلق پوچھ گچھ بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فورسز اور خفیہ اداروں نے اس سے پہلے چھاپے کے نام پر کئی بار جارحیت کی ہے، لوگوں کے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر مری قبائل کے نوجوانوں اور عمر رسیدہ لوگوں کو اٹھاکر اپنے عقوبت خانوں میں بند کردیا ہے اور آج صبح کی جارحیت اس تسلسل کی ایک کڑی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment