بلوچستان کے علاقے پنجگور میں روڈ حادثہ اور خضدار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے مجبور آباد میں گاڑی کے ٹکر سے بونستان دازی کا رہائشی مہیم ولد سبزل موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاش کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔
دوسری جانب پیر کو خضدار کے علاقے سنی میں نیشنل پارٹی کا کارکن بابل جان بجلی کی تار ٹھیک کررہاتھا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔