چین کا سی پیک پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کرنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہرلاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں چین اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ہماری آہنی دوستی ہے۔ چین پاکستان کو علاقائی سفارتکاری میں سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ چین اور پاکستان سی پیک منصوبے کی تعمیر کے لئے دوستی، تعاون، اسٹرٹیجک ہم آہنگی اور گہرے مضبوط تعلقات کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں چین کی آزادی کی 74ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

وزیر اعلیٰ، گورنر پنجاب، خورشید محمود قصوری، نگران وزراء عامر میر ، ڈاکٹر جاوید اکرم، لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر اور ترکی کے قونصل جنرل درمس بستوگ اورپاک چائینہ تھنک ٹینک آئی آئی آر ایم کے چئیرمین محمد مہدی، صنعتکاروں، کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے اہم بزنس مینوں سمیت پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کےاعلی عہدیداروں اور انجنئیرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قائمقام چینی قونصل جنرل مسٹر کے کائو نے کہا کہ 2023کے پہلے چھ ماہ کے دوران چین کی معاشی گروتھ 5.5فیصد رہی جو کہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے اوپر ہے، چین نے اپنی ترقی کی بنیاد پر دنیا کو ترقی کے نئے مواقع دیئے۔

Share This Article
Leave a Comment