قلعہ عبداللہ میں فائرنگ ،اوتھل وپشین میں روڈحادثے، لیویز اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میںفائرنگ اوراوتھل وپشین میں روڈحادثات سے لیویز اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ضلع قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت عبدالباری کے نام سے ہوگئی۔

دوسری جانب اوتھل میں قومی شاہراہ پر کار گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک کی شناخت غلام نبی ولد منان سکنہ کوئٹہ حال حب جبکہ دوسرے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ۔

نعشیں اوتھل اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جہاں مزید شناخت کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) پشین سرکل خانوزئی سب ڈویژن کا لائن مین ون تاج محمد اتوار کے روز ڈیوٹی کے لیے گھر سے دفتر جارہا تھا اس دوران ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment