مشکے میں مبارک قاضی کیلئے منعقدہ واک بزورطاقت ختم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع آواران سے مشکے سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر 2023 کو مشکے باشعور نوجوانوں کی طرف سے شائر آشوب مبارک قاضی کیلئے کینڈل واک کی کال دی گئی تھی جس کو زور بازو ختم کروایا گیا، اور اس واک میں موجود لوگوں کو جان و مال کی دھمکیاں دی گئیں، ہم اس طرح کی آمرانہ عمل کو پرزور مزمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قومی شاعر بابا قاضی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ جدید و مابعد جدید ادب میں سماج کو ہمیشہ لکھ دی اور تاریخ میں خوبصورتی لائی جو چند لفظوں کا محتاج نہیں۔اس ادبی پیغمبر کو ہر بلوچ نے سراہا اور اس حوالے سے مختلف جگہوں میں کینڈل واک منعقد ہوئے تھے لیکن مشکے جیسے پسماندہ علاقہ جو آئینی و جمہوری حق سے محروم کردیا گیا ہے وہاں کے باسیوں کو ایک کینڈل واک کرنے سے روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاؤہ، ہم یاد دلاتا چلیں کہ آواران کے پورے تحصیلوں میں ادبی و کتابی ثقافت پر پابندی عائد ہے، وہاں کے تعلیم یافتہ جوانوں کو بات کرنے تک کی جازت نہیں۔وہاں لوگوں کو مختلف طریقے سے خاموش کرانے کی سازشیں رچائی جاتیں ہیں۔اس طرح ادبی و کتب میلوں اور احتجاجی مظاہروں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ، جس کی ایک مثال موجودہ کینڈل واک کو جبراً روکنے کا ہے جس کی مثال کسی بھی جمہوری معاشرے میں نہیں ملتی۔آخر میں ہم ضلع کے خاموش انتظامیہ والوں کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ اپنے اندھے پن سے باز آئیں، ہمارے پاس ہمارے آئینی راستے ہیں جن سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا۔

Share This Article
Leave a Comment