مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرالر حادثے کا شکار،2 افرادہلاک

0
73

بلوچستان کے ساحلی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے زون 01 پر ٹرالر گاڑی حادثے کا شکارہوگئی جس سے 2افراد ہلاک ہو گئے ۔

حادثے کے نتیجے میں کوسٹل ہائی وے ٹریفک کیلئے مکمل بندہوگیا۔

مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق آج صبح بزی ٹاپ کے مقام پر کجھور سے لدا ایک ٹرالر گاڑی نمبر TLD-378 حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا ۔

ٹرالر میں سوار ڈرائیور دین محمد ولد باز محمد اور عبدالواسع ولد نور محمد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی وجہ سے کوسٹل ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

ہلاک افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اوتھل روانہ کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here