پنجگور میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کرنیکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںپنجگور میںتعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں گذشتہ روز پنجگور میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے میونسپل کمیٹی وشبود کے علاقے زنڈیں داز میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے دو لوڈرز سمیت دیگر مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment