بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے عبدوئی سے ایک لاش برآمدہوئی ہے ۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کسٹم کے قریب سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر بلیلی کسٹم کے قریب سڑک حادثے میںموسیٰ جان ولد محمد ابراہیم خلجی سکنہ بلیلی کسٹم ہلاک ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے ۔
اس سلسلے میںمزید کارروائی کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے سرحدی علاقے عبدوئی میں ایک شخص مردہ پایا گیا ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تگران کے علاقے عبدوئی باڈر پہ ایک شخص مردہ پایا گیا ہے، جنکی شناخت اور ورثہ کی تلاش میں مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی بھی تھا۔