بلوچستانکے ضلع پنجگورکے علاقے وشبود میںایک کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کرکے مشینریز کونذر آٹش کیا۔
نذر آتش کئے گئے مشینریز میں دو جنریٹرز اور کیبلز شامل تھے۔
جمیل اینڈ بردار کنسٹرکشن کمپنی کے اونر شکیل احمد قمبرانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم گاڑی و موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے بائی پاس کے مقام پر کرش پلانٹ پر حملہ کرکے وہاں پر موجود دو لوڈر ایک جرنیٹر کو نذر آتش کرکے فرار ہوئے ہیں۔
مذید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع قلعہ عبداللہ میں سڑک حادثے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں ۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل بازار کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اختر جان ولد حاجی نصراللہ ساکن چر بادیزئی پشین نامی ایک شخص موقع پرہلاک جبکہ محب اللہ بادیزئی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔