پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں جامعہ کراچی کے بلوچ طلباء کی جانب سے بلوچی زبان کے معروف قومی شاعر واجہ مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک خاموش واک کا اہتمام کیا گیاکیا اور شمعیں روشن کئے گئے۔
واک میں سینکڑوں طلباء سمیت اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔
واک کے اختتام پر انکی تصاویر رکھ کر شمعیں روشن کی گئیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
دوسری جانب تربت میںبی ایس او کی جانب سے مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موم بتی جلائے اور واک کیا گیا۔
بی ایس او کے زیراہتمام منگل کی شام گئے تربت پریس کلب سے شھید فدا چوک تک خاموش واک اور چوک پر موم بتی جلاکر بلوچی زبان کے معروف شاعر مبارک قاضی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر بی ایس او کے رہنماؤں کریم شمبے، کرم خان، پجار کے صوبائی رہنما نوید تاج، آل پارٹیز کیچ کے کنوینر سید جان گچکی، شے ریاض، جمیل عمر، میران حیات، پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما نواب خان شمبے زئی، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، معروف مذہبی اسکالر مولانا حیات عبدالحق، عبدالمجید دشتی ایڈوکیٹ سمیت بی ایس، بی ایس او پجار اور بی این پی کے کارکنان موجود تھے۔