نال میں روڈ حادثہ سے ایک شخص ہلاک ،گوادر میں نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نال میںروڈ حادثہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ گوادر میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔

نال علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھنگ ہوٹل ایریا میں تیز رفتار زمباد گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

حادثے کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت محمد صالح کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ساحلی شہر گوادر میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق 17 سالہ زاہد نامی لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تاہم خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment