بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے پاکستان نیوی کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے پاکستان نیوی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
حملے کے بعد فورسز نے عام آبادی پر فائرنگ کی ہے لیکن اب تک کوئی نقصانات کی اطلاعات نہیں۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی مقامی انتظامیہ یا فورسز حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق ہوئی ہے ۔