بلوچستان کے علاقے سبی اورہرنائی میں فائرنگ اورکوئلہ کان میں حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ،کوئٹہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔
سبی کے علاقے کلی در میں فائرنگ سے شخص ہلا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے کلی در میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالستار ولد عبدالقادر ڈومکی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب ہرنائی میں شاہرگ کوئلہ کان میں حادثے سے ایک ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
ریسکو ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ پی ایم ڈی سی کوئل مائینز ایریا کوئلہ کان میںمٹی کا تودہ گرنے سے حادثہ ہوا۔جس سے عجب خان نامی ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کانکن کی لاش کوکان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیاگیا جس کاتعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا کوئٹہ میں پیر محمد روڈ قلندر مکان کے قریب ایک گھر میں غربت کی وجہ سے تنگ آکر ریڑھی میں چھولے بھیجنے والے ایک شخص نے گلے میں پھنڈا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خودکشی کرنے والے کی شناخت اقبال ولد حسن بادشاہ عمر۔ 50 سال ،یوسف زئی سکنہ پیر محمد روڈ قلندر مکان نچاری روڈکوئٹہ کے نام سے ہوگئی۔
چھیپا ایمبولینس نے لاش کوسول ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔