بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران میں پاکستانی فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 16 ستمبر ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر کینرہ میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دُشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج و انکے سامراجی منصوبوں پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔