بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میںفائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2فرادہلاک ہوگئے جبکہ نوشکی میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی اور ہدہ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افرادہلاک ہوگئے۔
ہلاک افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔
دوسری جانب نوشکی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی روڑ پر ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اختر محمد ولد عبدالقدوس ساکن کلی فقیران ہلاک جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد حفیظ اللہ ولد ثناء اللہ اور جہانزیب ولد احمد جان زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔