مستونگ میں روڈ حادثہ، 3 افراد ہلاک ،قلات سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں روڈ حادثے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قلات سے گولیوں سے چھلنی ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

مستونگ میں ایک روڈ حادثے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

حادثہ مستونگ جنگل کراس ولی خان لیولز تھانہ کے قریب پیش آیاجہاں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے پک اپ گاڑی میں سوار3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظہوراحمد شاھوانی، نثاراحمد شاھوانی اورسلال احمد شاھوانی رہائشی کھڈ کوچہ کےنام سے ہوگئی۔

حادثے کے باعث کوچ الٹ گئی۔

دوسری جانب قلات سے ایک لاپتہ شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمدہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق لاش قلات کے علاقے گور، گزگ سے برآمد ہوئی ہے، جس کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو چند روز قبل مسلح افراد ان کے بیٹے کے ہمراہ لے گئے تھے، گذشتہ روز مذکورہ شخص کو ہلاک اور بیٹے کو رہا کردیا گیا۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article
Leave a Comment