قلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے شاہ مردان کے مقام پر قابض فوج کے اہلکاروں پر اس وقت خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ اپنے پوسٹ کے باہر جمع تھے، حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment