بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ و3 اہلکاروں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز بمورخہ 12 ستمبر کو شام کے وقت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس مینگل آباد کے قریب پولیس کی ایک گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔