افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر بادشاہ خان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
پاکستانی میڈیا دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں کالعدم قراردی جانے والی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہوگیاہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق بادشاہ خان پکتیکا میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا اور وہ ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی کا دست راست تھا۔
بادشاہ خان پاکستان کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
بادشاہ خان کوپاکستان فورسز پرحملہ و کارروائیوں میں شامل قرار دیا جارہا ہے۔
اب تک ٹی ٹی پی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردیدسامنے نہیں آئی ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔