القاعدہ کیساتھ طالبان کے مضبوط تعلقات ہیں، سابق امریکی کمانڈر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر جنرل فرانک مکینزی کا کہنا ہے کہ طالبان کے القاعدہ کے ساتھ تعلقات امریکا سے زیادہ مضبوط ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر جنرل فرانک مکینزی نے کہا کہ صدر بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ القاعدہ کے خاتمے کیلئے طالبان امریکا کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت طالبان نے عارضی طور پر ایسا مانا ہو گا، طالبان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا القاعدہ کے ساتھ طویل مدتی خاندانی اور روایتی تعلق ہے، یہ رشتہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تعلق سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر جنرل فرانک مکینزی نے کہا کہ 25 ہزار امریکی فوج کو افغانستان میں چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment