مستونگ وپنجگور سے 2 افراد جبراًلاپتہ ،ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور پنجگور سے پاکستانی فورسز اور مسلح افراد ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ۔

مستونگ میں پاکستانی فورسزنے 10 ستمبر کوایک گھر پر چھاپہ مار کر تشدد کانشانہ بناکر ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیاتھا۔

لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت غلام حیدر ولد کرم خان نیچاری سکنہ کوہک مستونگ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

لاپتہ شخص غلام حیدر کی فیملی نے اس کی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی تصدیق بھی کردی ہے ۔

دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ گذ شتہ روز عصر کے بعد نا معلوم مسلح افراد جوکہ 2700گاڑی پر سوار تھے ، نے تسپ بازار سے مجاہد نامی شخص کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے ۔

دریں اثنا 18 جنوری 2019 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے پنجگور کے رہائشی یوسف بلوچ ولد ٹھیکدار یونس بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment