ایرانی بارڈر کی بندش کیخلاف پنجگور میں احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تیل کی بندش کے خلاف بارڈر بچائو تحریک، تاجران کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکا نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج کیااوربارڈر کھولنے و روزگار کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پرمطاہرین نے پنجگور کے عوام کا معاشی قتل عام نامنظور ،بارڈر کی بندش نامنظور، عوام کو روزگاردو کے نعرے لگائے ۔

ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔

اے ڈی سی پنجگور الیاس شاد اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور رضوان قادر نے ریلی کے قائدین سعوداحمد، نجیب سلیم، اشفاق آدم انجمن تاجران کے صدر فرید احمد، نیوکمرشل کے لعل دوست، شعیب سوسائٹی کے صمد صادق اور دیگر احتجاجی شرکاء سے مزاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ بارڈر کے مسائل حکام بالا کے نوٹس میں لائے گی جس پر بارڈر بچاو کمیٹی اور دیگر نے احتجاج کو موخر کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔

Share This Article
Leave a Comment